حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد، آیت اللہ شیخ حسن جواہری نے ایک پیغام میں حشد الشعبی کو ختم کرنے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عراق کے دفاعی نظام کا ایک ضروری حصہ قرار دیا۔
آیت اللہ جواہری نے اپنے بیان میں کہا کہ "حشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کے تحت ایک سرکاری اور قانونی تنظیم بن چکی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی کے خاتمے کا مطالبہ دراصل داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی واپسی کو یقینی بنانے کی ایک کوشش ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ الحشد الشعبی کا وجود نہ صرف عراق کی داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ یہ تنظیم بیرونی مداخلت اور بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بھی ایک مضبوط دیوار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر الحشد الشعبی کو تحلیل کیا گیا تو یہ عراق کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنے گا۔
آیت اللہ جواہری نے یہ بھی بتایا کہ الحشد الشعبی کے خاتمے کی تجویز بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جو عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ان قوتوں کے راستے میں رکاوٹ ہے جو عراق کے وسائل پر قبضہ جمانا چاہتی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ الحشد الشعبی "عراق کے حکومتی نظام کا لازمی حصہ" ہے، اور ملک میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اس کی حمایت اور تقویت ضروری ہے۔
آیت اللہ حسن جواہری:
حشد الشعبی کے خاتمے کا مطالبہ دہشت گرد گروہوں کی واپسی کو یقینی بنانے کی کوشش ہے
حوزہ/ عراق کے ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد، آیت اللہ شیخ حسن جواہری نے ایک پیغام میں حشد الشعبی کو ختم کرنے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عراق کے دفاعی نظام کا ایک ضروری حصہ قرار دیا۔
-
پہلی قسط:
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عالمی جنگ کی جانب پیش قدمی
حوزہ/غزہ کی جنگ کو دوسرے سال میں داخل ہوئے تیں مہینے ہو چکے ہیں۔ جس میں صیہونی غاصب حکومت نے کوئی جرم ایسا نہیں چھوڑا ہے، جس کا وہ مرتکب نہ ہوئی ہو، اس…
-
ایران، گریٹر اسرائیل اور نجم سیٹھی کا مبالغہ آمیز تجزیہ
حوزہ/سینئر صحافی نجم سیٹھی کے حالیہ تجزیے میں گریٹر اسرائیل کے قیام، عرب دنیا کے زوال اور ایران کے مستقبل کے حوالے سے جو پیشگوئیاں کی گئیں، وہ کئی حوالوں…
-
محاذ مقاومت کی حمایت میں قم المقدسہ میں علمائے کرام اور لوگوں کا اجتماع:
مقاومت خطے کے مستقبل کا تعین کرے گی / عوام کے حوصلے پست نہ کریں: آیتالله خاتمی
حوزہ/ تہران کے عارضی امام جمعہ آیتالله سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ مقاومت خطے کے مستقبل کا تعین کرے گی، انہوں نے صحافیوں اور قلم کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے…
-
امریکہ عراق کو اپنا تابع بنانا چاہتا ہے: امام جمعہ بغداد
حوزہ/ امام جمعہ بغداد آیت اللہ سید یاسین موسوی نے اپنے خطبہ جمعہ میں شام کی حالیہ صورتحال اور اس کے خطے پر اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی…
-
کردار جناب ام البنین (س) اور ہماری مائیں
حوزہ/ سلام ہو اس ماں پر جس نے ایسے بیٹے کی تربیت کی جس کے کٹے ہاتھ جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں کی شکل میں نمایاں ہو کر دین کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں سے…
-
امام جمعہ نجف کا عالمی سازشوں اور خطے کے مسائل پر انتباہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا کہ آج داعش کے خلاف عراق کی اُس فتح کی سالگرہ ہے جو عصر حاضر کی سب سے بڑی عالمی سازش کے خلاف پوری…
-
حشد الشعبی کے وفد کی حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی سے ملاقات
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے نجف اشرف میں…
-
مسلم اقوام کا مردہ ضمیر اور چراغِ مقاومت
حوزہ/ تاریخ وہ آئینہ ہے، جس میں ماضی کی کامیابیاں اور ناکامیاں واضح نظر آتی ہیں۔ مگر افسوس، مسلم دنیا کے حکمران اس آئینے میں جھانکنے سے ہمیشہ گریز کرتے…
آپ کا تبصرہ